مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں : بائیڈن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ وہ لڑائی کا دائرہ وسیع ہونے سے روکنے کے لیے اپنی "انتہائی کوششیں" کر رہے ہیں۔

اتوار کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "ہم وسیع تر جنگ سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم ابھی تک اس سمت میں زور دے رہے"۔

جو بائیڈن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تقریبا 12 ماہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ نے تازہ ترین کارروائی میں حیفا شہر کے شمال میں اسرائیلی کمپنی کے فوجی صنعتی کمپلیکس کو درجنوں راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ یہ رواں ہفتے تنظیم کے ارکان کے پاس موجود ہزاروں مواصلاتی آلات (پیجر اور واکی ٹاکی) کو دھماکے سے اڑانے کی کارروائی کے بعد "پہلا جوابی حملہ" ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں