لبنان میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے ہزاروں افراد فرار ہونے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اقوام متحدہ نے لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فوجی کشیدگی کے بارے میں اپنی "گہری تشویش" کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "دسیوں ہزار" لوگ سوموار کے روز سے جاری جنگ کے بعد فرار ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین میتھیو سالٹ مارش نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "ہم نے گذشتہ روز دسیوں ہزار افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوتے دیکھا۔ جیسے جیسے اسرائیلی بمباری بڑھ رہی ہے مزید ہزاروں لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک ایسا خطہ ہے جو بنیادی طور پر جنگ سے تباہ ہوا ہے اور ایک ایسا ملک ہے جو مصائب سے پہلے بھی گذر چکا ہے‘‘۔

کمیشن کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ "شہریوں کے ہونے والے نقصانات ناقابل قبول ہیں اور لبنان میں شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کا تحفظ ضروری ہے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کیا جانا چاہیے۔ جنگ کو روکنا ضروری ہے"۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی ترجمان روینا شمداسانی نے ایک پریس بیان کے دوران کہا کہ "ہمیں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان اچانک بڑھتی ہوئی مخاصمت پر گہری تشویش ہے۔ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تشدد اور جنگ فوری طور پر بند کریں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں"۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ’یونیسیف‘ نے بھی "فوری طور پر کشیدگی میں کمی کے لیے" تمام فریقوں سے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں، بنیادی ڈھانچے ، بچوں، امدادی کارکنوں اور طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔

لبنان میں یونیسیف کے نائب مندوب ایٹی ہگنس نے بیروت سے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا "سوموار سے لبنان میں 18 سالوں میں سب سے بدترین جاری ہے۔ یہ تشدد فوری طور پر بند ہونا چاہیے، ورنہ اس کے نتائج ناقابل قبول ہوں گے"۔

قبل ازیں منگل کے روز یونیسیف کے ایک اہلکار نے تصدیق کی تھی کہ لبنان کے اندر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 35 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے بچے ملبے تلے دب چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 50 بتائی گئی ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق سوموار کے روز اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے اہداف پر سینکڑوں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 558 افراد ہلاک اور 1,835 زخمی ہوئے۔

منگل کے روز اسرائیل نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں رات کے وقت حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں اہداف پر بمباری کی۔ دوسری طرف لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں کی طرف 50 سے زیادہ میزائل داغے گئے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے کہا کہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ گروپ کے درمیان تشدد تقریباً ایک مکمل جنگ کے مترادف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں