قطری شہری ویزے کے بغیر امریکہ جا سکیں گے، امریکہ کا دوحا کے لیے خصوصی اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکہ نے قطر کو پہلے خلیجی ملک کے طور پر اس فہرست میں شامل کر لیا ہے جس کے شہری بغیر ویزے کے امریکہ میں آ جا سکیں گے۔ یہ اعلان امریکہ کی طرف سے جمعرات کے روز کیا گیا ہے۔

گیس اور توانائی کے وسائل سے مالا مال قطر میں خاندانی بادشاہت کا مستحکم نظام رائج ہے۔ قطر امریکی ویزے کے بغیر امریکہ تک رسائی کا حق پانے والا 42 واں ملک قرار پائے گا۔

قطر نے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے امریکی حکام کے ساتھ مل کر غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

امریکہ کے اندرونی سلامتی کے محکمے نے قطر کے لیے اس سہولت کے اعلان کے سلسلے میں کہا ہے یہ خلیجی ملک وہ تمام شرائط پوری کرتا ہے جو کسی بھی ویزے کی شرائط کے بغیر ملک کے لیے ضروری ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا اس فیصلے سے ہمارے باہمی سٹریٹجک تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ قطر کی خطے میں اہمیت بھی مسلمہ ہے۔

واضح رہے قطر علاقے میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والا ایک عرصے سے اہم ترین ملک ہے۔ قطر نے طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات کاری میں بھی سہولت دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں