سعودی عرب، مصر کا لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر العبد العاطی نے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق رابطے میں خطے کی صورتحال خصوصا لبنان میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور اسرائیل، فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور حالیہ بحران کے دوران لبنانی عوام لبنانی کے ساتھ اپنے ممالک کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ لبنانی ریاست اپنے تمام علاقوں پر اپنے اختیار اور خود مختاری کو مکمل طور پراستعمال کرے، بین الااقوامی سپورٹ کے ساتھ وہ بحران سے مؤثر طریقے سے نمنٹے کے قابل بنائے۔

وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ لبنان اور غزہ دونوں میں فوری اور مستقل جنگ بندی میں سہولت کی فراہمی کےلیے اقدامات کرے۔

انہوں نے علاقائی استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عرب خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب اور مصر کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں