شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث طبی معائنہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز ریاض میں طبی معائنہ کرایا۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق رائل کلینکس نے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث طبی معائنے کی سفارش کی تھی۔

ایوان سے جاری ہونے والے بیان میں خادم حرمین شریفین کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

یاد رہے کہ مئی 2024 میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوئے تھے۔

پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں