امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی ریلیوں کے دوران ایک موقعے پر ریلی کو ڈانس فیسٹیول میں تبدیل کرنے کے بعد ان کی ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس نے ان پر تنقید کی ہے۔
کملا ہیرس کے ساتھ صدر جو بائیڈن نے بھی ٹرمپ کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے فلاڈیلفیا میں ایک انتخابی تقریب کے دوران طنزیہ انداز میں پوچھا کہ "ٹرمپ 30 منٹ تک اسٹیج پر کھڑے رہے اور رقص کیا۔ اس آدمی کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے۔ یہ اس کی شکست کا اظہار ہے‘‘۔
ہیرس نے اس واقعے کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کلپس کا ایک گروپ شیئر کیا، جس میں ٹرمپ کو موسیقی کی دھنوں اور گانوں پر جھومتے ہوئے دکھایا گیا۔ کملا ہیرس نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ وہ ٹھیک ہوں گے"۔
To @DerekCressman At his recent town hall with dog killer Kristi Noem, #Trump danced for 39 mins to his favorite songs including #YMCA by #VillagePeople played by his staff because he didn't know how to answer policy questions. Wake up, America. Really, THIS dancing Pumpkinhead? https://t.co/vljkbZUK9W pic.twitter.com/ypjM0DjjrZ
— LLeigh_Laura 🌀 🌊 (@LeighNYC_Laura) October 16, 2024
انہوں نے کہاکہ میرا سخت ریپبلکن حریف "کھوئے ہوئے اور الجھے ہوئے" لگ رہا ہے۔
"بہت خاص"
جب کہ ٹرمپ کی مہم نے ریپبلکن امیدوار کی طرف سے منعقد کیے گئے اس "کنسرٹ" کی تعریف کی۔ اس نے ڈانس کو جو ان کی بے ساختہ شخصیت کے لیے جانا جاتا ہے کو "بہت خاص" قرار دیا۔
ٹرمپ نے دو روز قبل پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کواس وقت ختم کرنے کا ارادہ کیا جب زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی تھی۔
Trump appears lost, confused, and frozen on stage as multiple songs play for 30+ minutes and the crowd pours out of the venue early pic.twitter.com/6r0TE2qCYM
— Kamala HQ (@KamalaHQ) October 15, 2024
لیکن انہوں نے اسٹیج نہیں چھوڑا بلکہ موسیقی اور گانے نشر کرنے کے لیے کہا۔ موسیقی کی دھن پر موصوف نے خوب رقص کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کملا ہیرس کے اپنے حریف کی صحت اور دماغی حالت کے بارے میں تبصرے اس منظر کی عکاسی کرتے ہیں جو حالیہ عرصے کے دوران دونوں امیدواروں کے درمیان غالب رہا، کیونکہ ان میں سے ہر ایک نے جان بوجھ کر ایک دوسرے کی ذہنی اور صحت کی صلاحیتوں پر سوال اٹھائے تھے۔