قیدی تبادلہ مذاکرات کی بحالی کے لیے بلنکن منگل کو اسرائیل پہنچیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایک اسرائیلی اہلکار نے ہفتے کے روز ’’ ایکسیوس‘‘ کو بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن منگل کو اسرائیل پہنچیں گے۔ وہ مشرق وسطیٰ کے کئی دوسرے ممالک بھی جائیں گے۔ اسی ذریعے کے مطابق خطے میں بلنکن کے دورے کے اہداف میں قیدیوں کی معاہدے پر مذاکرات کی تجدید کی کوشش کرنا، غزہ میں آگے کے منصوبے کو فروغ دینا، لبنان میں جنگ اور ایران کے خلاف متوقع اسرائیلی ردعمل پر بات چیت کرنا شامل ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر زور دینے کے لیے اپنے وزیر خارجہ کو اسرائیل بھیجیں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ ایسے طریقے سے نمٹنے کا موقع ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں ان کے درمیان ایک مدت کے لیے تنازع ختم ہو سکتا ہے۔

برلن کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ اسرائیل کب اور کیسے ایرانی میزائل حملے کا جواب دے گا تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو تہران کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کر رکھا ہے۔

بائیڈن نے کہا یہ ایک موقع ہے۔ میرے ساتھی اس پر مجھ سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہم اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح نمٹ سکتے ہیں جس سے ایک مدت کے لیے تنازع ختم ہو جائے۔ دوسرے لفظوں میں تنازع ختم ہونے سے کشیدگی بھی ختم ہوجائے گی۔ بائیڈن نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ لبنان میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کام کرنے کا امکان ہے لیکن غزہ میں معاملہ مزید مشکل ہو جائے گا۔

اسرائیل، تحریک حماس اور لبنانی حزب اللہ گروپ کی جانب سے غزہ اور لبنان میں لڑائی جاری رکھنے کے عزم نے جمعہ کے روز ان امیدوں پر پانی پھیر دیا کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کے قتل سے اس جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو فروغ ملے گا۔ اسی تناظر میں بائیڈن نے اسرائیل سے سنوار کی موت کو امن کی طرف بڑھنے کے موقع کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں