اوباما ایک احمق آدمی ہیں، وہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر کڑی تنقید کی ہے۔ ٹرمپ کی یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوباما نے سوئنگ ریاستوں میں نائب صدر کی حمایت کے لیے کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

ٹرمپ نے لکھا کہ "مُجھے لگتا ہے کہ وہ ایک ’حقیقی بیوقوف‘ شخص ہے کیونکہ میں نے اسے پچھلی دو بارمیں ہیریس کے لیے مہم چلاتے ہوئے دیکھا ہے"۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2016ء میں اوباما نے انتخابات میں اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت میں مہم چلائی تھی جو بالآخر ٹرمپ نے جیت لی تھی۔

ٹرمپ نےکہا کہ "اوباما یہ مہم بھی نہیں کرنا چاہتے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ تھک چکے ہیں۔ میں نے اسے بولتے ہوئے دیکھا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ تھک گئے ہیں۔ وہ کافی بوڑھے لگتے ہیں، ہے نا؟ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن وہ تھک گئے ہیں‘‘۔

اوباما نے حالیہ ہفتوں میں نیواڈا، پنسلوانیا اور ایریزونا میں ہیرس اور دیگر ڈیموکریٹک امیدواروں کی حمایت کی مہمات میں حصہ لیا ہے۔ وہ منگل کو وسکونسن اور مشی گن میں نمودار ہوئے۔ جمعرات کو جارجیا میں ایک ریلی میں نائب صدر کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

اوباما خاص طور پر ڈیموکریٹس میں کافی مقبول ہیں۔ انہوں نے سیاہ فام مرد ووٹروں کو براہ راست اپیل کرنے کے لیے اپنی اپنی صورت کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے چھ جنوری 2021ء کے واقعات پر ان کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی بھی کوشش کی کہ ٹرمپ قیادت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

ٹرمپ اور اوباما برسوں سے سیاسی حریف رہے ہیں لیکن ٹرمپ کی سازشی تھیوری کو آگے بڑھانے کی وجہ سے ان کے درمیان ذاتی دشمنی بھی رہی ہے کہ سابق صدر اوباما امریکہ میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں