درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا "سمجھوتے" کے بغیر خدمات کی ادائیگی سے انکار کا عندیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج کے 15 مزید سپاہیوں نے ایک خط پر دستخط کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے ہوئے بغیر اپنی فوجی خدمات جاری رکھنے کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ بات اسرائیلی ویب سائٹ Wella نے کل منگل کے روز بتائی۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اس سے پہلے 138 فوجی اسی موقف پر دستخط کر چکے ہیں۔

اخبار نے بتایا کہ دستخط کرنے والے بعض فوجیوں نے یہ اشارہ دیا کہ یہ ان کی حالیہ خدمات کا اختتام ہے جب کہ دیگر فوجیوں نے اس انتباہ کے لیے دستخط کیے ہیں کہ وہ "نقطہ اختتام" پر پہنچ چکے ہیں۔

مذکورہ خط اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن ، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ ، فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہیلفی اور حکومتی ارکان کو بھیجا گیا ہے۔ خط میں جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے "ہم اضافی اور فعال فوجی اور افسران اس (خط) کے ذریعے اعلان کر رہے ہیں کہ ہم اس طریقے سے (خدمات) جاری نہیں رکھ سکتے، غزہ کی جنگ ہمارے یرغمال بھائیوں اور بہنوں کے لیے موت کا فیصلہ سنا رہی ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں