سعودی ولی عہد سے ریاض میں امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

غزہ اور لبنان میں فوجی کارروائیوں کو روکنے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی۔

مملکت کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کی تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خاص طور پر غزہ اور لبنان میں پیش رفت، اور فوجی کارروائیوں کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے کی گئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ ’انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے کے بعد رواں ہفتے کے آخر میں برطانیہ بھی جائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ امریکی سفارت کار لندن میں عرب رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 (جیسا واقعہ) دوبارہ نہ ہو اور اسے دیگر 101 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کو واپس لانے اور جنگ ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘

اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے اگلے مرحلے پر ریاض روانہ ہونے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’اب ان کامیابیوں کو ایک پائیدار تزویراتی کامیابی میں بدلنے کا وقت ہے۔‘

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ’یرغمالیوں کو گھر پہنچانے، اس جنگ کو ختم کرنے اور اس کے بعد کی واضح منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں