امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب کے دورے پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے۔ بدھ کے روز ان کے سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔

اس دورے سے متعلقہ ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا ہے کہ وزیر خارجہ امریکی کا یہ دورہ امکانی طور غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کوششوں کے حوالے سے ہے جو وہ پچھلے گیارہ ماہ سے کر رہے ہیں کہ اس جنگ کو غزہ سے باہر پھیلنے نہ دیا جائے۔

واضح رہے انٹونی بلنکن منگل کے روز اسرائیل پہنچے تھے۔ یہ ان کا سات اکتوبر 2023 سے اب تک گیارھواں دورہ تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

حماس کے مقتول سربراہ یحییٰ سنوار کے قتل کے بعد کسی امریکی ذمہ دار کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر خارجہ نے یحییٰ سنوار کے قتل کا غیر معمولی طور پر خیر مقدم کیا اور اسے اسرائیل، امریکہ اور دنیا کے زیادہ محفوظ ہو جانے کا سبب قرار دیا۔

امریکہ کی کوشش ہے کہ یحییٰ سنوار کے قتل کے بعد صورتحال اسرائیل کے حق میں ہے اسی لیے زیادہ یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے۔ امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کے گیارہویں دورے کے موقع پر قطر کا بھی دورہ کریں گے۔

امریکی صدارتی انتخاب سے پہلے ان کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں بڑی تبدیلیوں اور 'خوشخبری' کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں