واشنگٹن پوسٹ سافٹ ویئر کمپنی سے متعلق ایلون مسک کی قانون شکنی کو نکال لایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایلون مسک 1995 میں کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی اور انرولمنٹ کے بغیر ہی سافٹ ویئر کمپنی قائم کرنے لگ گیا تھا۔ ایلون مسک جو ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں۔ جس نے سالہا سال تارکین وطن کو مداخلت کار اور جرائم پیشہ قرار دیا ہے۔

دنیا میں انتہائی شہرت پانے والے کاروباری ایلون مسک کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ نے ہفتے کے روز اپنی اشاعت میں لکھا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ارب پتی تاجر ایلون مسک نے 1990 کی دہائی میں امریکہ میں ہوتے ہوئے اپنی کمپنی کا سٹارٹ اپ شروع کرتے وقت قانون شکنی کی تھی۔

اخبار کے مطابق ایلون مسک 1995 میں کیلیفورنیا پہنچا تاکہ سٹینفورڈ یونیسورسٹی میں تعلیم حاصل کر سکے مگر اس نے خود کو کبھی بھی یونیورسٹی کے گریجوایٹ پروگرام کے لیے رجسٹر نہیں کرایا۔ مگر اس نے زپ 2 نامی سافٹ ویئر کمپنی قائم کر لی جسے اس نے 1999 میں 300ملین ڈالر میں فروخت کر دیا۔

تارکین وطن سے متعلق قوانین کے دو ماہرین کا کہنا ہے کہ ' ایلون مسک کو پہلے ایک طالبعلم کے طور پر باقاعدہ رجسٹر کرانا تھا اس کے بعد اسے ایک سٹارٹ اپ کے شروع کرنے کا قانونی حق مل سکتا تھا۔

اس بارے میں ایلون مسک نے اخبار کی درخواست کے باوجود کوئی جواب دیا ہے نہ تبصرہ کیا ہے۔ اسی طرح ایلون مسک کے وکیل نے بھی اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے ایلون مسک نے 2020 میں ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ ' میں نے غیر قانونی کام نہیں کیا تھا۔ میں وہاں قانونی طور پر آیا تھا۔ میرا مقصد طلبہ کا کام کرنا تھا۔ مجھے کسی بھی طرح کے کام کرنے کی اجازت دی گئی۔

واشنگٹن پوسٹ نے ایلون مسک کے دو سابق ساتھیوں کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے مسک کو 1997 میں یا اس کے آس پاس اپنے امریکی کام کی اجازت حاصل کی تھی۔

مسک 5 نومبر کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کے حمایت یافتہ امیدوار ٹرمپ نے برسوں سے تارکین وطن کو حملہ آور اور مجرم کے طور پر پیش کیا ہے اور 2017 سے 2021 کے اپنے دور صدارت میں قانونی اور غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔ وہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں تارکین وطن کی امریکی تاریخ میں ملک بدری کی سب سے بڑی کوشش کا وعدہ کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں