اسرائیل کی جنوبی لبنان کے 10دیہات فوری خالی کرنے کی وارننگ، ’خیام‘ میں پیش قدمی
اسرائیلی فوج کی حزب اللہ اینٹی ٹینک فارمیشن کے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق
آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 10 دیہات کے مکینوں سے علاقے فوری طور پر خالی کرنے کو کہا ہے۔ ان مقامات میں صورکے علاقے میں واقع رشیدیہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کیمپ کو ’حزب اللہ‘ کی سرگرمیوں کی وجہ سے نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی کی طرف سے شائع کردہ انخلاء کی وارننگ میں الحوش، البازوریہ، الرشیدیہ کیمپ، البرغلیہ، بستیات، الحمیری، ارزی، مطریہ الشومر، الخرائب اور الانصار کے علاقے شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان مقامات کے شہریوں کو دریائے الاولی کی طرف جانے کو کہا گیا ہے۔
ایک متعلقہ تناظر میں اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس ہفتے حزب اللہ گروپ کے حجر سیکٹر میں ٹینک شکن فارمیشن کے کمانڈر محمد خلیل علیان کو ہلاک کر دیا۔
یدیعوت احرونوت اخبار نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ فضائیہ نے کل بدھ کوحزب اللہ کے ایک فضائی یونٹ کے خلاف فوری حملہ کیا، جس میں صور شہر کے شمال میں ایک ڈرون طیارے میزائل فائر کیا گیا۔
آج جمعرات کو لبنان کے قصبے خیام میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے ارکان کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جب کہ اسرائیلی افواج نے ہر قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پیش قدمی کی کوشش کی ہے۔
قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے ارکان اور اسرائیلی فوج کے درمیان "خیام قصبے میں جمعرات کی صبح تک جھڑپیں جاری تھیں‘‘۔
ایجنسی کے مطابق نصف رات کے بعد اسرائیلی توپ خانے نے "خیام قصبے کے مخالف سمت میں واقع القلیہ اور برج الملوک قصبوں کے مضافات کو نشانہ بنایا۔
فوجی اور ڈرون طیاروں نے مرجعیون کے علاقے کی فضائی حدود میں پرازیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
اسرائیلی توپ خانے نے خیام قصبے پر شدید گولہ باری کی۔ اسرائیلی فوج نے کفر کلیہ قصبے میں یکے بعد دیگرے زور دار دھماکے کیے جس کی گونج پورے علاقے میں سنی گئی اور کافی دیر تک دھوئیں کے بادل بلند ہوتے رہے۔
ایک اور محاذ پر لبنانی وزارت صحت نے کہا کہ بدھ کے روز مشرقی لبنان کے قدیم شہر بعلبک کے علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک فضائی حملے کے نتیجے میں مزرعہ بیت صلیبی گاؤں میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔