ہم نے ایک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کےایک رکن پارلیمنٹ احمد نادری نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے شاہرود شہر سے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اس دعوے کی تصدیق کی اور لکھا کہ "ان کا دعویٰ ہے کہ ایران نے شاہرود شہر سے ایک بین البراعظمی میزائل لانچ کیا۔ جی ہاں، یقیناً یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ ڈیٹرنٹ میزائلوں کی تیاری میں ہمارا فوجی راستہ مستقل اور جاری ہے"۔

لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کو جو زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس حاصل کرنے کے لیے جلد ہی جوہری تجربہ کرنا چاہیے اور اس کا باضابطہ اعلان کرنا چاہیے"۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کو خط

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اکتوبر میں 39 ارکان پارلیمنٹ نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے "ڈیٹرنس حاصل کرنے کے لیے جوہری ہتھیار بنانے کے حوالے سے ایران کے فوجی نظریے کو تبدیل کرنے" کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ضروری صلاحیتیں فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

یہ مطالبات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب تہران اب بھی اپنی سرکاری موقف میں دعویٰ کرتا ہے کہ وہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے فتوے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہ کرنے کا پابند ہے۔

تاہم عالمی سطح پر ایران کے اس دعوے کو شبے کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں