مصرمیں روسی سرکس سے شیر کے فرار کی افواہ کے بعد خوف وہراس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مصر کے شہر پورٹ سعید میں "انٹرنیشنل رشین سرکس" سے ایک شیر کے فرار ہونے اور شہر کی گلیوں میں پائے جانے کی خبر کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے پرسرکس انتظامیہ نےاس کی وضاحت کی ہے۔

بین الاقوامی روسی سرکس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا، جس میں اس نے "شیر" کے فرار ہونے کی گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی۔

پورٹ سید میں روسی سرکس پرفارمنس سے - شیر ٹائیگر

یہ محض افواہ تھی

سرکس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "پورٹ سعید کے عظیم لوگوں کے احترام کے ساتھ انہیں بتایا جا رہا ہے وہ افواہیں پھیلانوں والوں سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرکسی کوخوف و ہراس پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہم افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کریں گے۔ جھوٹی خبریں پھیلانے سے سرکس کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ سرکس انتظامیہ نے بیان کیا ہے کہ یہ افواہ "مضحکہ خیز" ہے۔

سرکس انتظامیہ نے مزید کہا کہ پورٹ سعید میں روسی سرکس 15 سال سے کام کر رہ ہے۔ ہمارا مقصد خوف پھیلانا نہیں بلکہ سرکس کا مقصد ہر کسی کو خوش کرنا تھا۔

سوشل میڈیا سائٹس پر پورٹ سعید کی سڑکوں پر ایک سرکس سے "شیر" کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد شہر کے مکینوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ ہوشیار رہیں اور لاپتہ شیر کے ملنے تک بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں