ٹرمپ کے بیٹے کی اپنے والد، امریکی سیاستدان رابرٹ کینیڈی جونیئر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ساتھ میکڈونلڈز میں کھانا کھاتے ہوئے تصویر سامنے آئی تو بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ اب اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے تبصرہ کیا ہے۔
امریکہ کو صحت مند بنائیں گے
ٹرمپ جونئیر نے وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی تصویر کو ایک تبصرہ کے ساتھ منسلک کیا اور کہا کہ امریکہ کو صحت مند بنانے کی مہم کل سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ تصویر پر تنقید کرنے والوں نے خاص طور پر کینیڈی کے ان الفاظ کا ذکر کیا جس میں انہوں نے امریکیوں کے لیے ایک صحت مند حوراک کی طرف جانے کی ضرورت بیان کی تھی۔ ٹرمپ کے بیٹے نے ایموجی کے ساتھ امریکی پرچم کی تصویر بھی پوسٹ کی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر کا بیٹا اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈی اور ایلون مسک کے ساتھ ساتھ برگر کھاتے ہوئے اور کوک پی رہے ہیں۔ وہ نو منتخب امریکی صدر کے طیارے میں ہیں۔ اس تصویر نے ایکس پلیٹ فارم پر تنقید اور تضحیک کی ایک لہر کو پیدا کردیا۔ خاص طور پر کینیڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جن کو ٹرمپ کی حکومت میں وزارت صحت کو سنبھالنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اگرچہ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ ٹرمپ فاسٹ فوڈ کھاتے ہوئے نظر آتے ہیںجیسا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی مدت کے دوران بار بار "میکڈونلڈز کا کھانا" کھاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ ایکس صارفین نے کینیڈی کو صحت مند کھانا کھانے کے حوالے سے ان کی سابق موقف کی یاد دلائی۔ کچھ لوگوں نے ان کی گزشتہ ٹویٹ کی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے زور دیا کہ وہ امریکہ کو دوبارہ صحت مند بنانے کے اپنے وژن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
وقفے وقفے سے کھانا چھوڑنا
واضح رہے کینیڈی، جو ایک آزاد صدارتی امیدوار تھے، ٹرمپ کی حمایت سے دستبردار ہونے اور اعلان کرنے سے پہلے منتخب صدر کی خوراک کے حوالے سے زیادہ حیران نہیں تھے۔ 12 نومبر کو "جو پولش شو" میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ٹرمپ کے کھانے کی کچھ ترجیحات پر تنقید کی تھی ۔ انہوں نے اس وقت سابق صدر کے مینیو پر موجود کچھ پکوانوں کو بعض صورتوں میں زہر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وہ جو چیزیں کھاتے ہیں وہ بہت خراب ہیں۔
انہوں نے اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ انتخابی مہم کا کھانا ہمیشہ خراب ہوتا ہے لیکن جو کھانا اس جہاز میں جاتا ہے وہ صرف زہر ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے نجی طیارے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے پاس کوئی انتخاب نہیں ہے یا تو آپ کے ایف سی حاصل کریں یا ایک بڑا میک۔ کینیڈی، جنہیں ٹرمپ نے وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے کے لیے نامزد کیا ہے ، اینٹی ویکسین کے طور پر معروف ہیں۔ انہوں نے صدر کی اپنی ٹیم کے اندر بھی کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔
کینیڈی تندہی سے ورزش بھی کرتے ہیں۔ بعض اوقات وقفے وقفے سے روزہ رکھنے پر انحصار کرتے ہیں۔ سات بجے کے بعد کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اس کی تصدیق انہوں نے اپنے پچھلے انٹرویوز میں کی تھی۔