اسرائیل کو اسلحہ سپلائی روکی جائے: جنگ مخالف تنظیموں کا ہالینڈ کی عدالت سے رجوع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غزہ جنگ کی مخالف 'این جی او' نے ہالینڈ کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ حکومت کو اسرائیل کے لیے اسلحے کی برآمد اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ تجارت سے روکا جائے۔ درخواست میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو اس مطالبے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق ہالینڈ 1948 کے نسل کشی کے خلاف کنونشن کا دستخط کنندہ ہے۔ اس لیے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ضروری اقدامات کرے جو نسل کشی کے خلاف ضروری ہیں۔

فلسطینیوں کے حقوق کی حمایتی 'این جی او' الحق اور المیزان مشترکہ طور پر عدالت میں درخواست گزار ہیں۔ ان کے وکیل نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت اسرائیل کے خلاف اقدامات میں ناکام ہوئی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسرائیل کو بھیجے جانے والے اسلحے کو فوری طور پر روکے۔

یہ کیس ہیگ میں قائم ذیلی عدالت نے سنا۔ ہیگ میں ہی بین الاقوامی عدالت انصاف نے ماہ جنوری میں اسرائیل کو نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران اب تک فلسطینی شہریوں کے قتل کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اب تک کے قتل ہونے والے فلسطینیوں میں کم از کم 70 فیصد عورتوں اور بچوں کی تعداد ہے۔ جس پر پوری دنیا میں انسان دوست شہری اسرائیل کی مذمت کر رہے ہیں۔

درخواست کنندگان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کے لیے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری بھی اس بات کی دلیل ہیں کہ اسرائیل ہتھیاروں کا نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے بلکہ بھوک کو بھی ایک ہتھیار کے طور پر غزہ میں استعمال کر رہا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے اقدامات کی تردید کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت کار گروپ حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہالینڈ کے سرکاری وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا ہے کہ ہالینڈ اسرائیل کے غزہ میں حملوں کے لیے مدد نہیں دے رہا اور نہ ہی مغربی کنارے میں یہودی بستیاں قائم کرنے میں اسرائیل کو مدد دی جا رہی ہے۔

یاد رہے ماہ فروری میں ہالینڈ کی ایک عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ ایف 35 طیاروں کے تمام فاضل پرزے اسرائیل کو بھیجنا بند کرے۔ کیونکہ ایف 35 جنگی طیارے غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

تاہم ہالینڈ کی حکومت نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی ہے۔ اب نئی درخواست کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ ہالینڈ کی عدالت کیس کو کب تک سنے گی۔ اس طرح کے کیسز میں عدالت عام طور پر دو ہفتوں میں فیصلہ کر دیتی ہے۔

تاہم یہ اہم بات ہے کہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسرائیل کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں