ڈی ایچ ایل کا کارگو طیارہ لتھوانیا میں ایک گھر سے ٹکرا گیا، کم از کم ایک ہلاک

علاقے کا موسم ابرآلود اور درجہ حرارت نکتۂ انجماد کے قریب تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لتھوانیا کے دارالحکومت کے قریب پیر کی صبح ایک کارگو طیارہ ایک مکان سے ٹکرا کر تباہ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

لتھوانیا کے نشریاتی ادارے ایل آر ٹی نے ایک ہنگامی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے بعد دو افراد کو ہسپتال لے جایا گیا اور ایک کو بعد میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایل آر ٹی نے کہا کہ ہوائی جہاز ایئرپورٹ کے قریب ایک دو منزلہ گھر سے ٹکرایا۔

لتھوانیا ایئرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کی شناخت "لیپزگ، جرمنی سے ولنیئس ایئرپورٹ کے لیے پرواز کرنے والے ڈی ایچ ایل کارگو طیارے کے طور پر کی۔"

اتھارٹی نے بتایا، آگ بجھانے والے ٹرک سمیت سٹی سروسز جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

حکام نے فوری طور پر حادثے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ولنیئس بین الاقوامی ایئرپورٹ پر طلوعِ آفتاب سے پہلے ابرآلود موسم کے ساتھ درجہ حرارت نکتۂ انجماد کے قریب تھا۔

ڈی ایچ ایل گروپ جس کا صدر دفتر بون، جرمنی میں ہے، نے کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔

ڈی ایچ ایل طیارہ میڈرڈ میں مقیم کنٹریکٹر سوئفٹ ایئر کے زیرِ انتظام تھا۔

بوئنگ 737 طیارے کی عمر 31 سال تھی جسے ماہرین ایک پرانا ایئر فریم سمجھتے ہیں حالانکہ کارگو پروازوں کے لیے یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں