لبنان میں جنگ بندی کے لیے سفارت کاری کامیاب ہوئی: برطانیہ، فرانس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان میں بدھ 27 نومبر کی صبح جنگ بندی کے نفاذ کے اعلان کا بین الاقوامی سطح پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے اعلان نے ثابت کر دیا ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی سفارت کاری کامیاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے دار العوام میں ہفتہ وار احتساب سیشن کے دوران کہا کہ ہر کسی کو اعتماد کو مضبوط کرنے، کشیدگی کو پرسکون کرنے اور وسیع تر جنگ بندی کی طرف جانے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے آج صبح وزرا کے ساتھ اس اعلان کے بارے میں ملاقاتیں کی ہیں اور وہ اس حوالے سے مزید اجلاس بھی کریں گے۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کی پیروی میں فعال طور پر حصہ لی گی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ وہ معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ قریبی مشاورت میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ لبنانی ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان منفرد دوستی کی بنیاد پر فرانسیسی حمایت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے تقریبا 14 گھنٹے کی کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدے بدھ کی صبح نافذ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں