شرح آبادی میں اضافے کے لیے 'محبت کی تعلیم' فراہم کریں: چین کا یونیورسٹیز پر زور
طلبہ و طالبات تجویز سے متفق نہیں
چین اپنے تعلیمی اداروں پر زور دے رہا ہے کہ وہ شادی، محبت، اولاد کی صلاحیت اور خاندان کے بارے میں مثبت خیالات پر زور دینے کے لیے طلباء کو "محبت کی تعلیم" فراہم کریں تاکہ ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش بڑھائی جا سکے۔
2023 میں چین کی آبادی میں مسلسل دوسرے سال کمی کے بعد بیجنگ مختلف اقدامات کو فروغ دے رہا ہے تاکہ نوجوان جوڑوں کے لیے بچوں کی پیدائش کو مزید پرکشش بنایا جائے۔
چین کی آبادی 1.4 بلین کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی آبادی کا حامل ملک ہے لیکن اس کی آبادی تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے جس سے مستقبل میں حکومتی اخراجات میں اضافہ ہو گا اور معیشت پر دباؤ پڑے گا۔
جیانگ سو ژنہوا اخبار گروپ نے ایک سرکاری جریدے چائنا پاپولیشن نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کالج کے طلباء بچوں کی پیدائش کا سب سے بڑا محرک ہوں گے لیکن ان کے شادی اور محبت کے بارے میں خیالات نمایاں حد تک تبدیل ہو گئے ہیں۔
جریدے نے کہا، "کالجز اور یونیورسٹیز کو متعلقہ کورسز پیش کرکے کالج کے طلباء کو شادی اور محبت کی تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔"
ان اقدامات سے "شادی اور بچے پیدا کرنے کا ایک صحت مند اور مثبت ثقافتی ماحول" بنانے میں مدد ملے گی۔
ریاستی کونسل یا کابینہ نے نومبر میں مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر کوشش کی ہے کہ چین کی آبادی میں کمی کو بہتر کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں اور "صحیح عمر میں" بچے پیدا کرنے اور شادی کے لیے احترام پھیلایا جائے۔ جبکہ دوسری طرف آبادی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس اقدام کے نوجوان چینیوں کو متأثر کرنے کا امکان نہیں ہے۔
چائنا پاپولیشن نیوز کے جائزے میں کالج کے تقریباً 57 فیصد طلباء نے کہا ہے کہ وہ محبت میں گرفتار نہیں ہونا چاہتے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ تعلیم اور محبت میں تعلقات کا توازن برقرار رکھنے کے لیے وقت کیسے مختص کیا جائے۔
"منظم اور سائنسی طور پر شادی اور محبت کی تعلیم" کے فقدان کی وجہ سے "جذباتی تعلقات کے بارے میں کالج کے طلباء و طالبات مبہم سی فہم رکھتے ہیں۔"
اس میں کہا گیا، یونیورسٹیز کالج کے جونیئر طلباء کو آبادی اور قومی حالات، نئی شادی اور بچے پیدا کرنے کے تصورات کے بارے میں تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کر سکتی ہیں۔
کالج کے سینئر طلباء اور گریجویٹ طلباء کو "کیس کے تجزیئے، جنسِ مخالف سے قربت کے تعلقات اور مواصلت کو برقرار رکھنے کے بارے میں گروپ ڈسکشن" کے ذریعے تعلیم دی جا سکتی ہے۔
کورسز "شادی اور محبت کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور ان کی محبت پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے" میں ان کی مدد کر سکیں گے۔
-
116 سال قبل: چینیوں نے ملک کی حکمرانی کے لیے دو سالہ بچے کا انتخاب کیا
چینی تاریخ کے آخری شہنشاہ کہلائے جانے والے پوئی کو سات سال کی عمر میں اقتدار سے ...
بين الاقوامى -
چین : شام میں پیدا شدہ صورتحال میں بشار حکومت کے حق میں مثبت کردار کے لیے تیار
چین نے شام میں اپوزیشن کے فوجی حملوں کے خلاف بشار الاسد حکومت کی حمایت کا اعلان ...
مشرق وسطی -
طالبان لڑکیوں کو صحت کے اداروں میں پڑھنے سے روک رہے ہیں:ذرائع
طالبان حکومت میں وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری نے ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے اہلکاروں کو آج ...
بين الاقوامى