بشار الاسد کے بعد پہلا جمعہ، لوگ انقلاب کا جشن منانے باہر نکلیں: احمد الشرع
ہوائی فائرنگ اور لوگوں کو دہشت زدہ کرنے سے گریز کیا جائے، ملک سنوارنے کے لیے نکلیں
تحریر الشام تنظیم اور اتحادی گروپوں کے ’’ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ‘‘ کے کمانڈر احمد الشرع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے انقلاب کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے آج جمعہ کو سڑکوں پر نکل آئیں۔
احمد الشرع نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ میں بابرکت انقلاب کی فتح پر عظیم شامی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں انہیں اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں اور چوکوں پر نکلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ لیکن انہوں نے ساتھ ہی اپیل کی کہ باہر نکلنےوالے لوگ ہوا میں گولیاں چلا کر اور لوگوں کو دہشت زدہ کر کے جشن نہ منائیں۔ انہوں نے مزید کہا "تو پھر نکلیں ملک بنانے کے لیے"۔
’’ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ‘‘ کے کمانڈر نے شامی بولی میں اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم نے شروع سے کہا تھا کہ ‘‘ ہم اللہ کی مدد سے جیتیں گے‘‘۔
واضح ہو کہ 27 نومبر کو مسلح اپوزیشن گروپوں نے غیر معمولی حملے شروع کیے تھے۔ مختلف شہروں پر قبضہ کرتے ہوئے 8 دسمبر کو دمشق میں بشار الاسد حکومت کو ختم کردیا تھا۔ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد آج 12 دسمبر کو پہلا جمعہ ہے۔
-
احمد الشرع کا دمشق میں اپنے خاندانی اپارٹمنٹ کا دورہ، مکین خاندان سے چھوڑنے کی درخواست
الجولانی کی شناخت ظاہر ہونے پر سابق حکومت نے جائیداد ضبط کر لی تھی، والدین مصر ...
مشرق وسطی -
بشارالاسد کی معزولی کے بعد احمد الشرع شام پراپنا اثر کیسے ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں؟
عبوری وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ مارچ تک حکومت کریں گے۔ تب تک ھیۃ تحریر الشام اپنی ...
بين الاقوامى -
قیدیوں پرتشدد کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے: احمد الشرع، دمشق سے کرفیو اٹھا لیا گیا
شامی جیلوں میں انسانیت سوز مظالم کے راز اب بھی کھل رہے ہیں۔ سابق صدر بشار الاسد کے ...
مشرق وسطی