اسرائیل کو جس قدر سہولت اور آسانی شام کے سلسلے میں کارروائیاں کرنے کی مل رہی ہے، اسی طرح بعض آئر لینڈ اور جنوبی افریقہ زبردست سردردی پیدا کر رہے ہیں۔ اس صورت حال میں اسرائیل نے آئرلینڈ میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آئر لینڈ کی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کیا ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے ہی اسرائیل آئر لینڈ کی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی وجہ سے آئر لینڈ سے اپنا سفیر یکطرفہ طور پر واپس بلا چکا ہے۔ اسرائیل نے آئر لینڈ سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ ماہ مئی میں فلسطینی کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے رد عمل میں کیا تھا۔
اب پچھلے ہفتے آئر لینڈ نے اسرائیل کے بارے میں جنوبی افریقہ کے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف قانونی کوششوں میں جنوبی افریقہ کا ساتھ دینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کر رکھا ہے۔ آئر لینڈ نے بھی اس میں قانونی جدوجہد کا حصہ بن کر نسل کشی رکوانے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر ناراض ہو کر اسرائیل نے ڈبلن میں سفارت خانہ بند کرنے کا اتوار کو اعلان کیا ہے۔