ایک مسافر نے امریکی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز سے غیر معمولی سلوک کی شکایت کی ہے جس نے اس کے لیے ایک "بدتر سیٹ" مختص کی تھی۔ یہ سیٹ اس نے اصل میں فرسٹ کلاس میں خریدی تھی۔ اس سیٹ کو گزشتہ ہفتے کے روز ایک کتے کو دے دیا گیا۔ مسافر کی اس شکایت نے ایئر لائنز کی پالیسیوں اور اس کے کلائنٹس کے بارے میں ایک گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔
مسافر، جس نے Reddit پر اپنی شناخت @ben_bob ظاہر کی ہے، نے کہا کہ پرواز سے قبل ابتدائی طور پر اسے فرسٹ کلاس میں اپ گریڈ کیا گیا تاہم صرف 15منٹ کے بعد کمپنی نے اسے بتایا کہ اس کی سیٹ بدل دیا گیا ہے اور اب اسے پہلی والی سیٹ سے بدتر سیٹ دے دی گئی ہے۔ وجہ پوچھی تو کمپنی نے بتایا کہ ایسا ایک امدادی کتے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یہ کتا کسی معذور شخص کی مدد کے لیے ہے۔
مسافر کی جھنجھلاہٹ اس وقت بڑھ گئی جب وہ جہاز میں سوار ہوا اور اسے پتہ چلا کہ ایک بڑا کتا اس کی سیٹ پر قابض تھا۔ اس کے ساتھ ایک اور مسافر بھی تھا جو اس کا مالک معلوم ہوتا تھا۔ مسافر نے کہا کہ میں نے اسے فرسٹ کلاس میں اپنی سیٹ پر دیکھا اور اب مجھے غصہ آگیا۔ اس نے کتے کی تصویر کے ساتھ پوسٹ کی۔
@ben_bob کی شناخت والے مسافر نے ملازمین سے اس صورت حال کی وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے مطلع کیا کہ مسافروں کو امدادی جانور رکھنے کے لیے منتقل کیا جا سکتا ہے۔ امریکی اخبار "نیو یارک پوسٹ" کی رپورٹ کے مطابق ملازمین نے کہا "ہم کچھ نہیں کر سکتے،" انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی "ڈیلٹا ایئر لائنز" نے کہا ہے کہ امدادی کتوں کے سائز کو "مسافروں کے پاؤں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اور انیہں راستے بند کرنا چاہیں نہ ہی دیگر مسافروں کی جگہ پر قبضہ کرنا چاہے۔
اس مسئلے نے فوری طور پر دوسرے مسافروں کی توجہ حاصل کرلی۔ ان میں سے کچھ نے مسافروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ایک اور مسافر نے تبصرہ کیا اور کہا کہ ہر جگہ کتوں کو لے جانے کا مسئلہ قابو سے باہر ہو گیا ہے لیکن بعض دیگر نے معذور افراد کی ضرورت کا دفاع کیا۔ کمپنی کے ایک ملازم نے تبصرہ کیا کہ کمپنی کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ معذور افراد اور ان کے معاون جانوروں کو ایڈجسٹ کرے۔