بشار الاسد کی اہلیہ اسماء کے طلاق لینے کی خبریں: کریملن کی تردید

ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے اطلاعات مسترد کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کریملن نے پیر کے روز ترک میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کر دیا جن کے مطابق شام کے سابق صدر بشار الاسد کی برطانوی نژاد اہلیہ اسماء الاسد طلاق لینا اور روس چھوڑنا چاہتی ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی ترک میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ الاسد ماسکو تک محدود تھے اور ان کے اثاثہ جات منجمد کر دیے گئے تھے۔

ایک کانفرنس کال میں سوال ہوا کہ کیا مذکورہ اطلاعات حقیقت سے مطابقت رکھتی ہیں تو پیسکوف نے کہا: "نہیں وہ حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔"

اتوار کے روز ترک اور عربی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسماء الاسد نے روس میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی جہاں زوال کے بعد الاسد خاندان کو اس ماہ پناہ دی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں