پینٹاگان کا حوثیوں کے کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کےمراکز پر حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ صنعاء میں حوثی اہداف کے خلاف حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں حوثی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگان نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے حوثیوں سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں اور میزائلوں کی تیاری اورذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور ایک ساحلی ریڈار سائٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم نے حوثیوں کی جانب سے حملوں کے لیے استعمال ہونے والی تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ "ہم نے صنعا اور ساحل میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈڈ حملے کیے اور حوثی بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جو جہازوں کو دھمکی دینے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں"۔

پینٹاگون نے منگل کو حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصاویر شائع کیں۔

کل منگل کو امریکی-برطانوی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا پر 12 فضائی حملے کیے ہیں۔

حوثی میڈیا نے بتایا کہ دارالحکومت کے مرکز میں واقع "الارضی کمپلیکس" پر دو فضائی حملے گئے، جہاں حوثی وْْزارت دفاع واقع ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم 6 دیگر فضائی حملے "22 مئی کمپلیکس" پر کیے گئے جو دارالحکومت کے الثورہ اسکوائر میں واقع ہے۔

قبل ازیں حوثی گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS ہیری ٹرومین پر کئی پروں والے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔

یہ حملے حوثی گروپ کی جانب سے اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کو "فلسطین-2" ہائپرسونک میزائل سے نشانہ بنانے اور "ذوالفقار" بیلسٹک میزائل سے یروشلم کے جنوب میں پاور اسٹیشن کو نشانہ بنانے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد کیے گئے ہیں۔

گذشتہ جمعہ کو امریکی-برطانوی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے معین کے مقام پر 21 ستمبر کو پارک کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔

گذشتہ جمعرات کو اسرائیل نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور حزیز پاور اسٹیشن پر فضائی حملے کیے۔ اس کے علاوہ راس کتیب الیکٹریکل اسٹیشن، الحدیدہ بندرگاہ اور الحدیدہ گورنری میں راس عیسیٰ آئل پورٹ پر بھی فضائی حملے کیے تھے۔

اسرائیلی حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جب کہ حدیدہ پر بمباری میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں