نیویارک : نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ ، 11 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ امریکا کے شہر نیو اولینز میں ہونے والے خونی حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

نیویارک پولیس کے مطابق زخمیوں میں کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو لانگ آئلینڈ اور کوہین میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور دیگر ذرائع نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شب 11:20 پر چار مسلح افراد نے نائٹ کلب کے باہر منتظر افراد پر فائرنگ کر دی۔ اس موقع پر تقریبا 80 افراد میوزک پارٹی میں شرکت کے لیے کلب کے باہر کھڑے تھے۔

نیو اورلینز حملے کا مجرم (امریکی میڈیا)
نیو اورلینز حملے کا مجرم (امریکی میڈیا)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں نائٹ کلب کے اطراف پولیس اور ایمبولینس کی گاڑیوں کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل نیو اولینز کے علاقے فرنچ کوارٹر میں امریکی فوج کے 42 سالہ سابق اہل کار شمس الدین جبار نے سال نو کے جشن میں شریک لوگوں کو اپنے ٹرک سے رونڈ ڈالا تھا۔ واقعے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں