مسافر طیارے میں پرواز کے دوران آکسیجن ماسک مسافروں پر آگرے، واقعہ کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں ایئر فرانس کے طیارے میں مسافروں پر آکسیجن ماسک گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ طیارے میں پریشر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس دوران طیارے کے اندر ہنگامی طریقہ کار کو فعال کرنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایئربس اے 318 طیارہ پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے بارسلونا جا رہا تھا جب اس میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔ پائلٹ کو ٹیک آف کے 17 منٹ بعد لینڈ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ایئر فرانس کے عملے کو اس قسم کی صورتحال کو مینوفیکچرر کے طریقہ کار کے مطابق سنبھالنے کے لیے باقاعدگی سے تربیت دی جاتی ہے"۔

آکسیجن ماسک گرانا ہنگامی لینڈنگ کے طریقہ کار کا حصہ ہے۔

دباؤ میں کمی کی صورت میں آکسیجن ماسک خود کار طریقے سے مسافروں کے سامنے آجاتے ہیں تاکہ جہاز میں سوار افراد کو سانس لینے کی سہولت دی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں