سپین کے ایک جزیرے کینرے میں اسی ہفتے ایک تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی ایک بچے کو جنم دے دیا ۔ یہ کشتی سپین کی طرف جا رہی تھی۔ سپین کی ریسکیو سروس نے یہ اطلاع بدھ کے روز دی ہے۔ کشتی پر درجنوں تارکین وطن سپین کی طرف جا رہے تھے۔
سیکیورٹی اور ریسکیو سے متعلق حکام کے مطابق اس کشتی کو سب سے پہلے چھ جنوری کو پہلے لینزا روٹ نامی جزیرے پر دیکھا گیا تھا۔ جب سپین میں ایک تہواری تعطیل منائی جا رہی تھی۔
جب ساحلی حفاطتی دستہ کشتی کے پاس پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ کشتی پر ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو ئی ہے۔ جبکہ اس کشتی پر مجموعی طور پر 60 افراد سفر کر رہے تھے۔ جن میں 14 کی تعداد میں خواتین اور چار بچے تھے۔
ریسکیو کی ٹیم کے کپتان دومیگو ٹروجیلو نے ' ٹی وی چینل ' کو بتایا انہیں بھی یہ اطلاع کشتی تک پہنچنے پرملی ۔یہ ہمارے لیے بہت حیران کن اطلاع تھی۔ ہمارے پہنچنے سے محض دس سے بیس منٹ پہلے ہی اس بچے کی کشتی پر پیدائش ہوئی تھی۔ ابھی بچے کو پہنانے کے لیے کپڑے بھی نہیں تھے۔
میں نے آگے بڑھ کر بچے کو اٹھا لیا اور اسے اپنے سینے سے چمٹا لیا اور اسے کپڑے میں چھپا لیا۔ بعد ازاں ماں اور بچے کو ہیلی کاپٹر میں سوار کر کے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے کمانڈر الوارو سیرانو پیریز نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو خوشی سے بتاتے ہوئے کہا 'تھری کنگز ڈ ے ' کی تعطیل کے موقع پر یہ ہمیں ملنے والا بہترین تحفہ تھا۔'
یاد رہے شمال مغربی افریقہ کے بحراوقیانوس کے ساحل پر سات ہسپانوی جزیرے ہیں۔ یہ جزیرے غیر قانونی طور پر پہنچنے والے تارکین وطن میں اضافے کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ تارکین وطن خاص طور پر مالی، سینیگال اور مراکش سے آتے ہیں۔
سپین کی وزارت داخلہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جزیرہ نما نے سال 2024 میں 46,843 آمد کے ساتھ مسلسل دوسرے سال اب تک کی سالانہ بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے ۔ یہ سپین میں غیر قانونی ہجرت کا 73 فیصد بنتا ہے۔