غزہ: رہائی پانے والی قیدیوں کی پہلی کھیپ میں دو فرانسیسی بھی شامل ہوں گے، میکروں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ غزہ سے رہائی پانے والی پہلی کھیپ میں دو فرانسیسی شہری بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے اس امر کا اظہار جمعہ کے روز کیا ہے۔ ان کے مطابق دو شہری جن میں اوفر کارڈیرون اور اوہد یاہلومی شامل ہیں اس پہلے گروپ کا حصہ ہوں گے جو اتوار کے روز سے شروع ہونے والی رہائیوں کا حصہ ہوں گے۔

میکروں نے یہ بیان ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس وقت دیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے باضابطہ طور پر اپنے دفتر سے اعلان کیا ہے کہ حماس کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے اور اسیران کی رہائی اتوار کے روز سے شروع ہو جائے گی۔

فرانسیسی صدر کے مطابق 'ہمارے شہری 33 قیدیوں کی اس فہرست میں شامل ہیں جنہیں حماس نے سب سے پہلے چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ہم ان کی جلد گھروں کو واپسی چاہتے ہیں۔ تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ مزید کسی دیری کے شامل ہو سکیں۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں