فرضی "بریڈ پٹ" کی محبت میں دھوکا کھانے والی خاتون دیوالیہ ہو گئی
"بے گھر ، دکھی اور دیوالیہ" ... یہ حالت اس پچاس سالہ خاتون کی حالت ہے جس کی کہانی نے گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ خاتون کے ساتھ ایک فرضی شخص یا اکاؤنٹ کے ذریعے جعل سازی کی گئی۔ دھوکا دینے والے نے ہالی ووڈ کے مشہور اور خوب رو اداکار بریڈ پٹ کی شخصیت اپنائی تھی۔
دھوکا کھانے والی خاتون نے جو پچاس کی دہائی کی عمر میں ہیں، ایک فرانسیسی چینل کو بتایا کہ "پٹ" نامی فرضی شخص نے اسے فریب دے کر محبت میں مبتلا کر دیا۔ خاتون کی وکیل لورن کے مطابق اس کی مؤکلہ بالکل ٹوٹ چکی ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر اس کے خلاف ہونے والی تنقید اور مذاق اڑائے جانے کے بعد ... وکیل کے مطابق اب خاتون دیوالیہ اور بے گھر ہو چکی ہے، کیوں کہ خاتون کے ارب پتی شوہر نے اسے اسی وقت چھوڑ دیا جب اسے لگا کہ وہ مشہور اداکار سے محبت میں مبتلا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ خاتون اس وقت اپنے کسی دوست کے گھر رہ رہی ہے۔ یہ تفصیلات برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی رپورٹ میں سامنے آئی۔
لورن کے مطابق سوشل میڈیا پر اجنبی لوگوں کی جانب سے مذاق اڑائے جانے کے بعد خاتون کو اپنے اکاؤنٹس بند کرنے پڑے۔
تفصیلات کے مطابق 53 سالہ خاتون آن نے جو ایک انٹیریر ڈیزائنر ہیں، ایک برس سے زیادہ عرصے تک یہ سمجھا کہ وہ معروف اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ آن لائن تعلق میں ہیں۔ آن کے مطابق اس "نوسر باز" شخص سے ان کے تعلق کا آغا فروری 2023 میں ہوا تھا۔
بریڈ پٹ بن کر بات کرنے والے شخص نے "مصنوعی ذہانت" کا استعمال کرتے ہوئے جعلی اور ایڈیٹ شدہ تصاویر بھیجیں تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ ہسپتال میں ہے اور اسے ایک ایمرجنسی آپریشن کے لیے پیسوں کی شدید ضرورت ہے۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ اس کے پیسے اس کی طلاق کے دوران منجمد ہو گئے تھے۔ اس پر آن نے تقریباً 900,000 امریکی ڈالر اس فرضی بریڈ پٹ کے اکاؤنٹ میں بھیج دیے۔
اس کے بعد وہ شخص غائب ہو گیا یہاں تک کہ آن کو انکشاف ہوا کہ اس کی زندگی تباہ ہو گئی ہے۔
اس کی کہانی نے سوشل میڈیا پر وسیع بحث چھیڑ دی ہے۔ خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے "جعلی" تصاویر بنانے کی سنگینی اور انٹرنیٹ پر ایسے لوگوں سے رابطہ کرنے کے خطرات جن کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
-
امریکہ : نیوی افسر کی ہتک عزت پر جرمانے کے بعد 'سی این این' نے 'سیٹلمنٹ' کر لی
امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' نے امریکی بحریہ کے ایک سینیئر افسر کی شہرت کو ...
بين الاقوامى -
بھارت میں 'کمبھ میلے' کی تیاریاں مکمل ، کروڑوں ہندوؤں کی شرکت کا امکان
بھارت میں ہجوموں کے انتظامات سے متعلق اداروں نے آنے والے دنوں میں 'کمبھ میلے' کی ...
بين الاقوامى -
سعودی استانی "زکیہ اللحیانی" دنیا کے 50 بہترین اساتذہ میں شامل
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے میں ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون ...
مشرق وسطی