الجزائرمیں طلباء تعلیم چھوڑ کر سڑکوں پر سراپا احتجاج کیوں ہیں؟
الجزائر میں ایک غیر متوقع اقدام میں، تینوں تعلیمی مراحل پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کے طلباء نے الجزائر میں اپنی پڑھائی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے تعلیمی اداروں میں جانے سے انکار کر دیا، جبکہ دوسرے بہت سے طلبا سڑکوں پر نکل آئے۔تاہم ان کے والدین نے اس تحریک کو مسترد کر دیا۔
ہزاروں طلباء نے مشترکہ اہداف پر اتفاق کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے ایک تحریک چلائی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزارت قومی تعلیم کو نصاب اور مطالعہ کے اوقات کم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔
طلباء کو نصاب کے خلاف "بغاوت" کرنے کی ایک وجہ زبان سکھانے والے اداروں میں نجی اسباق پر پابندی کے حالیہ حکومتی فیصلے ہیں۔
بہت سے تعلیمی اداروں میں طلباء اپنی پڑھائی کا بائیکاٹ کرکے سڑکوں پر نکل آئے بلکہ اس سے آگے نکل کر سڑکوں پر مارچ اور نیم احتجاج تک پہنچ گئے، یہاں تک کہ بعض اداروں میں طلباء اور منتظمین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
@youcef.boungab #مظاهرات #اخر_الاخبار #البويرة #الجزائر🇩🇿 #مضاهرات_التلاميذ #20_01_2025 ♬ son original - seifou ddino boudraa
تاہم انوکھی احتجاجی تحریک نے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو ناراض کر دیا ہے۔ طلباء کے والدین کے نمائندوں سے لے کر اساتذہ کے نمائندوں تک سب حیران ہیں۔ انہوں نے تحریک کی مذمت کرنے والے بیانات جاری کیے گئے ہیں۔ کچھ لوگ طلبا کے مطالبات کی حمایت کرتے بھی دکھائی دیے۔
نیشنل فیڈریشن آف پیرنٹس ایسوسی ایشنز نے "اُن اشتعال انگیز پوسٹوں کی شدید مذمت کی جو سوشل میڈیا کے ذریعے طلباء سے سڑکوں پر نکلنے اور اپنے اسکول کے ڈیسک کو ترک کرنے پر اکساتی ہیں‘‘۔
یونین نے مزید کہا کہ "الجزائر کی ریاست طالب علم کے مفادات کو پورا کرنے والے قانونی، صحت اور سماجی حالات کے مطابق سپورٹ اسباق کے عمل کو مرتب کرنا چاہتی ہے"۔
@hgskdjs #حق_التلميذ_الجزائري #الجزائر🇩🇿 #اضراب #الشعب_الصيني_ماله_حل #tik #fyp #fyyyyyyyyyyyyyyyy ♬ Bassem - 🤎𝐁𝐚𝐬𝐬𝐞𝐦🤎
نیشنل یونین آف پیرنٹس آف اسٹوڈنٹس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے "نامعلوم شناخت اور مقام کے لوگوں کے ذریعے چلائے جانے والے بلیو اسپیس پیجز پر سرگرمیاں ایسے جعلی اکاؤنٹس کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں جن کا مقصد غلط معلومات پھیلانا اور ہمارے بچوں کو انتشار پر اکسانا ہے۔
پرائمری اسکول ٹیچرز کی آزاد یونین نے بھی ایک بیان میں کہا کہ "پرائیویٹ اداروں کے مالکان اور پرنسپلوں کی ہڑتال کی تحریک کا فائدہ اٹھانے اور اداروں میں دراندازی کرنے اور افواہوں کو استعمال کرنے اور اسے ہمارے بچوں میں فعال کرنے پر انحصار کرتے ہیں۔ استاد موجود ہے اور اس نے ہڑتال نہیں کی ہے اور اگر کچھ ماہرین تعلیم، سپروائزرز اور مشیروں کی مداخلت نہ ہوتی تو ہڑتال کے عمل کو ہوا دیتی اور ہمارے طلباء کو نشانہ بناتی ہے۔