ماہ فروری میں ٹرمپ اور مودی کی ملاقات کے لیے کوشش جاری ہے : ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات سے باخبر ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کو بتایا ہے کہ بھارتی و امریکی سفارتکار وزیراعظم نریندر مودی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات ماہ فروری میں کرانے کی کوشش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ و بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور بھارتی شہریوں کے لیے آسان ویزا پالیسی ایسے اقدامات ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام کو امید ہے کہ وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے نتیجے میں تعلقات مثبت آغاز سے شروع ہوں گے۔

خیال رہے صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت کے دوران سال 2020 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پایا تھا۔

ذرائع نے مزید کہا 'دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات میں امریکہ و بھارت کے درمیان ٹیکنالوجی و دفاع کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے موضوعات بھی زیر بحث آئیں گا۔'

خیال رہے صدر ٹرمپ نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کر رکھا ہے۔ تاہم ہنر مند کارکنوں کی قانونی ذریعے سے امریکہ آمد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں