دبئی: ماسکو جانےوالے مسافر طیارے کی جنوبی روس میں ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس سے تعلق رکھنے والے ایک طیارے کو دبئی سے واپس ماسکو جاتے ہوئے روس کے جنوبی روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے کا تعلق روسی ایئر لائن پوبیڈا سے بتایا گیا ہے۔

بوئنگ 737 کو اپنی اصل منزل کی بجائے بحر کیسپیئن پر پرواز کے دوران جہاز کے سامان والے حصے میں آگ لگنے کی وجہ سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ہنگامی لینڈنگ آستراخان شہر کے ہوائی اڈے پر کرے گا۔

طیارے نے متعلقہ حکام کو لدے ہوئے سامان میں آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر کر دی تھی، یوں اس پوبیڈا نامی ایئر لائن سے متعلق مسافر طیارے نے آسترا خان میں محفوظ لینڈنگ کی اجازت دی گئی تاکہ ہنگامی صورتحال سے جلد نمٹا جا سکے۔

' انٹر فیکس ' نیوز ایجنسی کے مطابق جہاز کے تمام مسافر اور عملے کے ارکان مکمل محفوظ ہیں اور کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں