غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات پیر سے شروع ہو رہے ہیں: نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل نے علان کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے تین فروری کو حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ہفتے کی شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف سے بات کی۔

مذاکراتی وفد کی ساخت کو تبدیل کرنے کا منصوبہ

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ "یرغمالیوں کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات اس وقت شروع ہوں گے جب وہ کل سوموار کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ وٹکوف پھر ہفتے کے دوران قطری وزیر اعظم اور مصری حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

درایں اثنا العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو اسرائیلی مذاکراتی وفد کی ساخت کو تبدیل کرنے اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کی جگہ اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کو وفد کا سربراہ مقرر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

تباہ حال غزہ کا مںظر

ٹرمپ سے ملاقات

اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ نیتن یاہو اتوار کو ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملنے کا دعوت نامہ موصول ہوا، جس میں کہا گیا کہ وہ غزہ کی صورتحال، حماس کے زیر حراست افراد کی رہائی اور خطے میں ایران اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ محاذ آرائی پر بات کریں گے۔

تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 15 ماہ کی تباہ کن جنگ کے بعد 19 جنوری کو عمل میں آیا تھا۔

تین مرحلوں پر مشتمل اس معاہدے میں غزہ کی پٹی کے آبادی والے علاقوں میں لڑائی روکنے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کی شرط رکھی گئی تھی۔

پہلا مرحلہ 6 ہفتوں تک جاری رہے گا اور اس میں غزہ سے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو تقریباً 1,900 فلسطینیوں کے بدلے رہا کرنا شامل ہے۔

اس کے نفاذ کے 16 دن بعد یعنی پیر 3 فروری کو مذاکرات کی بحالی کی شرط بھی رکھی گئی تھی، تاکہ دوسرے مرحلے کے طریقہ کار پر بات چیت کی جا سکے، جس کا مقصد آخری اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا اور جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔ حماس کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے معاملے پر نیتن یاھو کو اپنے بعض وزراء کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور جنگ سے تباہ حال پٹی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائےگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں