ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے:ایوان صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

مصری ایوان صدر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب سے بات کی ہے۔

مصری ایوان صدر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کہہ چکے ہیں مصر اور اردن دونوں غزہ کی پٹی کے باشندوں کو وصول کریں گے۔

مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان سفیر محمد الشناوی نے کہا کہ اس کال میں دونوں صدور کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی۔ گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے اور دوسرے مرحلے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی اہمیت بھی زور دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ السیسی نے خطے میں مستقل امن تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی برادری کی طرف سے ایک مستقل اور تاریخی امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے ٹرمپ کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہائیوں سے موجود تنازعات کا امن کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے۔

مصری صدر نے امن عمل شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ خطے میں دیر پا امن کے حصول کوممکن بنایا جا سکے۔

گذشتہ اتوار کو ٹرمپ نے مصر اور اردن کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ سے بعض پڑوسی عرب ممالک میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔

دونوں رہ نمائوں نے رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کے متعلقہ حکام کے درمیان ملاقاتیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکہ اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور مصری-امریکی اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

درایں اثنا وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور السیسی نے غزہ معاہدے تک پہنچنے میں مصر کے کردار کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ایتھوپیا کے رینیسانس ڈیم فائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ السیسی نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ کی قیادت مشرق وسطیٰ میں امن کے سنہری دور کا آغاز کرسکتی ہے۔

یہ فون کال غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن کے حوالے سے بعض پڑوسی عرب ممالک میں منتقل کرنے کی ٹرمپ کی گذشتہ اتوار کی تجویز کے بعد کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عمان اور قاہرہ اس سے اتفاق کریں گے۔

جبکہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردنی شاہ عبداللہ دوم نے چند روز قبل ٹرمپ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں