امریکہ کا مشہور زمانہ طیارہ برادر بیڑہ 'ٹرومین' بحیرہ احمر سے روانہ ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ اسی ہفتے میں پیش آیا ہے جب بحری بیڑے نے خلیج سودا میں 'ورکنگ پورٹ' پر جا کر دم لیا۔
یہ پیش رفت ان دو بڑے واقعات کے بعد سامنے آئی ہے جو پچھلے دو ماہ کے دوران ہوئے ہیں۔ ان میں سے بڑے آپریشنز کی ضرورت حوثیوں کے یمن کی طرف سے حملے روکنے کے لیے پیش آئی۔
'ٹرومین' کے کمانڈر ڈیو سنوڈن نے اس سلسلے میں کہا 'مجھے فخر ہے بحری بیڑے پر موجود ہماری ٹیم نے انتھک انداز میں 24 گھنٹے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور چوکسی کے ساتھ انجام دیے ۔'
کمانڈر نے مزید کہا ' ٹیم کی کوششوں نے بیڑے کو پرفارمنس کے نکتہ عروج پر رکھا، ہمارے جنگی طیارے آپریشنز میں مدد کے لیے ہمہ وقت تیار پائے گئے۔'
واضح رہے امریکہ طیارہ بردار 'ٹرومین' اس علاقے میں دسمبر 2023 میں پہنچا تھا تاکہ اسرائیل کو ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے حملے سے بچانے میں کردار ادا کرے جو غزہ میں اسرائیلی جنگ کے رد عمل کی وجہ سے ہو سکتے تھے۔ یہ اسرائیلی جنگ اکتوبر 2023 میں شروع ہوئی تھی۔
ابھی پچھلے ہفتے امریکی فوج نے صومالی حکومت کے ساتھ مل کر صومالیہ میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی۔