غزہ سے فلسطینی انخلا : عرب کا اجلاس قاہرہ میں طلب

غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کے ٹرمپ منصوبے سے متعلق عرب لیگ کے اجلاس کی میزبانی مصر کرے گا۔ یہ اجلاس 27 فروری کو منعقد ہوگا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری وزارت خارجہ کے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے سربراہی اجلاس میں فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔' وزارت خارجہ کا یہ بیان اتوار کے روز سامنے آیا ہے۔

خیال رہے عرب ممالک کا سربراہی اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صفائی کے نام پر فلسطینیوں کے انخلاء کا منصوبہ پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کر دیا جائے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کا سربراہی اجلاس عرب ممالک کے سربراہان کے ساتھ مشاورت کے بعد بلایا گیا ہے۔ تاکہ فلسطین و فلسطین کاز کے حوالے سے بات چیت کی جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں عرب لیگ کے سربراہ بحرین کے ساتھ بھی مشاورت کی گئی ہے۔

یاد رہے جمعہ کے روز مصری وزیر خارجہ بدر نے اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت علاقائی شراکت داروں کے ساتھ ٹرمپ کے غزہ اور فلسطینیوں سے متعلق منصوبے پر بات چیت کی ہے۔ تاکہ ٹرمپ منصوبے کی سخت مذمت کی جائے اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےدخل نہ کیا جائے۔

واضح رہے ٹرمپ منصوبے کی پوری دنیا میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ عرب ممالک نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس تجویز کو مسترد کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں