حماس کو غزہ کی انتظامیہ سے متعلق تجاویز کے ساتھ جواب دینا چاہیے : فلسطینی حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

رام اللہ میں فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ حما تنظیم کو غزہ کی انتظامیہ کے حوالے سے عملی تجاویز کے ساتھ اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔

فلسطینی حکومت میں رابطہ ڈائریکٹر محمد ابو الروب نے العربیہ نیوز کو مزید بتایا کہ "ہم غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فسلطینی گروپوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں"۔

ابو الروب کا کہنا ہے کہ "ہم اہل غزہ کی جبری ہجرت روکنے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ رابطہ کاری میں ہیں ... سعودی عرب ، اردن اور مصر نے ثابت کر دیا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے خلاف ایک عرب حصار وجود رکھتا ہے"۔

ابو الروب کے مطابق غزہ کے مصائب اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ ہم کوششوں کو متحدہ کریں۔

سعودی عرب نے منگل کے روز فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین سے جبری ہجرت کے حوالے سے انتہا پسندی پر مبنی اسرائیلی بیان کو قطعا مسترد کر دیا تھا۔ مملکت نے زور دیا کہ فلسطین کے قضیے کو اس کے ہاں مرکزیت حاصل ہے اور دو ریاستی حل کے ذریعے پر امن باہمی بقا کی صورت قبول کیے بغیر مستقل امن ہر گز حاصل نہیں ہو گا۔

اسی طرح اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کل بدھ کی شام ایک ٹیلیفون کال پر رابطے میں ... فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین سے جبری ہجرت کے بغیر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی اہمیت باور کرائی۔

حالیہ عرصے میں غزہ سے لاکھوں فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے منصوبے پر عمل کے حوالے سے باتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر کے روزانہ کی بنیاد پر دیے جانے والے بیانات کے سائے میں سامنے آ رہی ہے، ٹرمپ فلسطینیوں کی ہمسایہ ممالک میں "آباد کاری" کے خیال کو رواج دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں