سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ روبیو کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان آئندہ سربراہی اجلاس کے معاملات کو ترتیب دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں یوکرین پر امن مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی کے بعد کیا جارہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ریاض میں غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا موقع ایک بااثر ملک کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مضبوط کر رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سعودی عرب کا اثر و رسوخ خطے سے باہر دنیا تک پھیلا ہوا ہے۔ بین الاقوامی میدان میں اپنا سیاسی وزن ڈالنے کے لیے مسائل کی حقیقت کا پتہ لگانے اور بحرانوں کے بنیادی حل تجویز کرنے کے لیے سعودی قد کاٹھ میں اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب نے 12 فروری 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی فون کال کی تعریف کی تھی ۔سعودی عرب میں ان دونوں کو اکٹھا کرنے کے لیے سربراہی اجلاس کے انعقاد کے امکان کا اعلان کیا تھا۔
-
خطے کے ان حالات میں سعودی عرب کے شاندار کردار کو سراہتا ہوں: مصری صدر
تحقیقی رپورٹ: سعودی عرب طرز زندگی کا ایک نمونہ ہے جس کی طرف لوگ، معاشرے اور ...
بين الاقوامى -
زيلنسكی بدھ کو سعودی عرب جائیں گے ، ماسکو واشنگٹن بات چیت پر تبصرہ
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک رواں ہفتے سعودی عرب میں ...
بين الاقوامى -
"پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح کے متعدد معاہدے زیر غور ہیں"
سعودی عرب کو پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع بھی موجود ...
پاكستان