ترکیہ میں یونیورسٹی کی جعلی ڈگری پر استنبول کے میئر سے تفتیش

اکرم امام اوگلو کے خلاف تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب انہوں نے حزب اختلاف کی اہم پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے درخواست دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترکیہ میں استنبول کے میئر اکرم امام اوگلو کے خلاف ایک نئی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا اس تحقیقات کا آغاز اس کے ایک دن بعد شروع کیا گیا جب انہوں نے حزب اختلاف کی اہم پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے بولی دائر کی۔ ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ نے کہا کہ استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے ان الزامات کی بنیاد پر تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ امام اوگلو نے سرکاری دستاویزات جعلی پیش کیں اور ان کا یونیورسٹی ڈپلومہ جعلی تھا۔

امام اوگلو کو اپنے بیانات دینے کے لیے گزشتہ بدھ کو پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں مدعو کیا گیا تھا۔ امام اوگلو کو بڑے پیمانے پر صدر رجب طیب ایردوان کے بڑے حریف کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو اپنی پارٹی ریپبلکن پیپلز پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے درخواست دی تھی۔

پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر امام اوگلو نے پارلیمانی جمہوریت، اختیارات کی علیحدگی، کنٹرول کے نفاذ اور توازن کے حصول کا وعدہ کیا ہے۔ استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر نے جنوری میں امام اوگلو پر ایک گواہ کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے ایک اور تفتیش شروع کی۔ اوگلو پر پراسیکیوٹر کے خلاف دھمکیاں دینے کا بھی الزام تھا اور انہیں 2022 میں انتخابی اہلکاروں کی توہین کا مرتکب بھی پایا گیا تھا۔ امام اوگلو نے ان حالیہ الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم ماضی میں وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

ترکی میں اگلے عام انتخابات 2028 میں ہونے والے ہیں لیکن ریپبلکن پیپلز پارٹی اور امام اوگلو نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما اوزگور اوزیل نے ہفتے کے روز ایرزنکن میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ لوگ امام اوگلو سے کس قدر خوفزدہ ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں