امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم یورپی اتحادی یوکرین کو تین سالہ جنگ میں اب تک دی گئی امریکی امداد کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ اربوں ڈالر کی رقم واپس لینا چاہتا ہے' ۔ یہ امداد روس یوکرین جنگ کے سلسلے میں جوبائیڈن انتظامیہ نے دی ہے۔ جبکہ امریکہ نے کیف کے ساتھ معدنی وسائل کے لیے بات چیت بھی شروع کر دی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ' میں صدر زیلنسکی کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں، میں پوتین کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں۔ اس لیے میں کوشش میں ہوں کہ امریکی رقم واپس لوں یا اسے کسی طرح بچاؤں۔ '
ٹرمپ نے اس موقع پر یورپی ملکوں کی مثال دیتے ہوئے کہا ' یورپی ملکوں نے یوکرین کو جوامداد دی قرضے کی صورت دی ، وہ اپنی رقم واپس لیتے ہیں۔ لیکن ہم نے امداد ویسے ہی دے دی۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ہم ان سے تمام رقم کے بدلے کچھ لینا چاہیں تو وہ بھی ہمیں دے دیں۔'
ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن سے باہر ری پبلکنز سالانہ کانفرنس ' کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا میں اس مردہ ہو چکی رقم کو زندہ کرنا چاہتا ہوں ،واپس لینا چاہتا ہوں۔'
میں یوکرین سے عام طور پر نہ لی جانے والی زمین اور تیل کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ جو بھی ہم ان سے حاصل کر سکیں۔ ہم اپنی رقم واپس لینا چاہتے ہیں تو یہ غیر منصفانہ یا ناجائز نہیں ہے ۔'
انہوں نے مزید کہا ' ہم دیکھیں گے ، لیکن مجھے لگتا ہے ہم ایسے کسی معاہدے کے قریب ہیں اور ہم مزید قریب ہوں گے ، کیونکہ وہ ایک خوفناک صورت حال رہی ہے۔ '