برطانیہ میں دار الحکومت لندن کی سمت "یورو اسٹار" سروس کی تمام ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے اور یہ ہی اقدام شمالی فرانس کی جانب روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کے حوال سے بھی کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ پیرس میں ریل کی پٹری کے نزدیک ایک نہ پھٹنے والے بم کی دریافت ہے جو دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ہے۔
فرانس کی قومی ریل کمپنی SNCF نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پولیس کی درخواست پر ٹرینوں کی آمد و رفت کو آدھے دن تک "جار ڈو نور" ٹرین اسٹیشن پر روک دیا جائے گا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ "ہم تمام مسافروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنا سفر ملتوی کر دیں"۔