اسرائیل نے امدادی ترسیل منجمد کر کے غزہ میں خوراک کی قلت کا خطرہ پیدا کردیا : جرمنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جرمنی کی حکومت کی طرف سے غزہ کے لیے امداد کی ترسیل روکنے کے اسرائیلی اقدام اورغزہ کو بجلی کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ فلسطینی سرزمین میں ایک نئے انسانی بحران کو جنم دے گا کیونکہ اس سے غزہ میں خوراک کی قلت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان کیتھرین ڈیشاؤر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ' اس امدادی ترسیل کو روکنے سے خوراک کی قلت کا خطرہ ہے۔'

انہوں نے کہا' ہم غزہ کے لیے بجلی کی بندش اور پانی کی سپلائی کو روکنے کے بارے میں بحث کو بڑی تشویش کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ اس لیے اس طرح کے تمام اقدامات ناقابل قبول ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیلی ذمہ داریوں سے بھی متصادم ہیں۔'

جرمنی اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر پہنچائی جانے والی امداد پر لگائی گئی پابندیاں واپس لے۔'

خیال رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر 19 جنوری سے عمل درآمد جاری ہے۔ تاہم ابھی جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکراتی عمل آگے بڑھنے کا امکان باقی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں