جی 7 کے رکن ممالک نے روس کو انتباہ کیا ہے کہ روس جنگ بندی کے لیے کوششوں کے جواب میں مثبت ردعمل دیتے ہوئے برابری کی بنیاد پر جنگ بندی پر فورا عمل کرے۔ بصورت دیگر اسے مزید پابندیوں کا سامنا ہوگا۔
گروپ 7 جس میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی اور فرانس شامل ہیں نے جمعہ کے روز اس بات پر فوکس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ تاکہ روس و یوکرین کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوجائے۔
ان ملکوں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کیف کے ساتھ جنگ بندی پر متفق ہوجائے یا پھر مزید پابندیوں کے لیے تیار رہے۔
انتباہ پر مبنی اس بیان کا حتمی متن 'جی 7' کے حکام نے تیار کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جنگ بندی ہوگی اس کا احترام کرنا ضروری ہوگا۔ تاکہ پائیدار سیکیورٹی بندوبست ہو سکے اور یوکرین کے دفاع کا تحفظ ہو سکے اور اس کے خلاف نئے سرے سے کوئی جارحیت نہ ہو۔
-
واشنگٹن کی پابندیاں غیر قانونی ہیں: چین اور روس نے ایران کی حمایت کردی
تہران پر ایٹمی مذاکرات کے لیے امریکا کے دباؤ کے بعد روس اور چین دونوں نے ایران کی ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے ایلچی کیلوگ سے پوتین ناراض، کیا روس انہیں نکالنا چاہتا ہے؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے مقصد سے حال ہی میں سعودی عرب میں ...
بين الاقوامى -
یوکرین: ادیسا کی بندرگاہ پر روسی حملہ، چار شامی شہری ہلاک
یوکرین میں ایک ذمے دار نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب روس نے ادیسا کو ...
بين الاقوامى