اقتصادی اصلاحات، سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھ کر A+ ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی 'اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز' نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر A+ کر دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق درجہ بندی میں اضافہ مملکت میں سماجی اور اقتصادی اصلاحات کی پائے داری اور مالیاتی مارکیٹ کی اصلاحات کے ساتھ ایک مستحکم 'فیوچر آؤٹ لک' کو ظاہر کر رہا ہے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کے مطابق "سعودی عرب کے لیے مستحکم فیوچر آؤٹ لک غیر تیل سیکٹروں میں مضبوط نمو اور مالیاتی مارکیٹ میں ترقی کی عکاسی کرتا ہے"۔

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ مملکت کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم فیوچر آؤٹ لک کے ساتھ بلند ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سعودی عرب کی معیشت میں مسلسل تنوع، ملک میں غیر تیل کے شعبے کی بڑھتی ہوئی ترقی، اور مقامی مالیاتی مارکیٹ کی ترقی ہے۔ یہ سعودی عرب کے وژن 2030 پروگرام کے اہداف کے حصول میں بیرونی خود مختار قرضوں کے خطرات اور قرضوں کی خدمتی لاگت کے درمیان توازن قائم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ایجنسی نے سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ یہ غیر تیل کے شعبے کی ترقی کو بڑھائے گی اور معیشت کی درمیانی مدت میں لچک کو بھی مضبوط کرے گی۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ 2025 سے 2028 کے دوران حقیقی جی ڈی پی کی اوسط نمو 4% ہونے کی توقع رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں