روس و یوکرین کے درمیان امن مذاکرات منگل کے روز سعودی عرب میں ہوں گے ، سٹیو وٹکوف
امریکی صدر کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ روس و یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات امکانی طور پر پیر سے سعودی عرب میں شروع ہوں گے۔
امکانی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے درمیان بھی ملاقات ہوگی۔ زیادہ تر امکان یہی ہے کہ ایسا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے روس و یوکرین کے درمیان تکنیکی حوالوں سے تبادلہ خیال پیر سے شروع ہوگا۔ جس کے نتیجے میں امکان ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پاجائے گا اور یہ اگلے دو ہفتوں میں ہو جائے گا۔
وٹکوف نے کہا مجھے یقین ہے کہ پیر کے روز تکنیکی امور کی ماہر ٹیمیں مملکت روانہ ہو جائیں گی۔ وہ بلومبرگ ٹی وی سے بدھ کے روز گفتگو کر رہے تھے۔ جب انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جاری مذاکرات ایک ٹیلی فون کال کے بعد طے پائے ہیں جو ٹیلیفون کال صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی مد مقابل ولادیمیر پیوتن کے درمیان ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کا اس امر پر اتفاق ہے کہ جنگ بندی ہونی چاہیے اور اس کے لیے کچھ راہ عمل بنانی چاہیے اور جنگ بندی کے لیے اگلے دنوں میں مذاکرات طے پانے چاہییں۔
تاہم وٹکوف نے اس بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ تکنیکی ٹیمیں معاہدے کی شرائط کو طے کریں اور ہم اس پراسس کے لیے دیکھتے ہیں کہ ہر شخص کمٹڈ ہے۔
بلومبرگ کی طرف سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا مجھے سب سے زیادہ یقین یہ ہے کہ صدر ٹرمپ اور صدر پیوتن کے درمیان سعودی عرب میں امکانی ملاقات ہو جائے گی۔ تاہم انہوں نے اس کے لیے کسی ٹائم لائن کا اعلان نہیں کیا۔
ادھر صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اس امر کا یقینی اظہار کیا تھا کہ ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو جنگ کو اختتام کی طرف لائیں گے۔
مائیک والٹز نے کہا میں نے آج روسی ہم منصب سے بھی بات کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کی کوششیں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہیں۔ والٹز نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تکنیکی ٹیموں کی ملاقات اگلے دنوں ریاض میں ہوگی۔ تاکہ جزوی جنگ بندی کو پھیلایا جا سکے اور صدر ٹرمپ اور روس مل کر جنگ بندی کا راستہ ہموار کر سکیں۔
-
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
اسرائیل نے آج بدھ کے روز علی الصبح غزہ شہر پر پھر سے بم باری شروع کر دی۔ اس سے قبل ...
بين الاقوامى -
30 سے زائد ملک یوکرین میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں: برطانیہ
ان ملکوں کے درمیان تعاون کی صلاحیتیں مختلف ہوں گی، یہ ایک اہم قوت ہوگی: ترجمان ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ اور پوتین کا متوقع رابطہ ... یوکرین کیا کھوئے گا ؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج منگل کے روز اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین ...
بين الاقوامى