سعودی عرب کے شہر دمام اور دمشق کے درمیان پہلی براہ راست پروازیں شروع ہوگئی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین منزل میں دمام کے کنگ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شامی ایئر لائن کی پروازیں بدھ کی صبح دمشق کے لیے روانہ ہوئیں۔
اس موقعے پر العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے شامی مسافروں کے تاثرات معلوم کیے جو دمام سے دمشق کے لیے براہ راست سفر کی سہولت ملنے پربہت خوش تھے۔
تقریباً 12 سال کے وقفے کے بعد گذشتہ جولائی سے سعودی عرب اور شام کے درمیان فضائی آمدورفت دوبارہ شروع ہوئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے قبل ازیں شام کے سفیر ڈاکٹر محمد ایمن سوسان سے ریاض میں سیرین ایئر لائن کی پہلی براہ راست پرواز کے اترنے کے بارے میں ان کے تاثرات کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "یہ واقعی شامیوں اور سعودی شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے، کیونکہ اس سے بالواسطہ سفر کی تکلیف کم ہوگی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے میں سہولت ملے گی"۔
دریں اثنا 2024 کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں 25 لاکھ سے زیادہ شامی باشندے مقیم ہیں جس کی تصدیق ایک شامی اہلکار نے کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی آمدورفت کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان باشندوں کی ایک بڑی تعداد اب اپنے ملک کا سفر کر نے کے لیے براہ راست پروازوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔