دنیا کا خوش ترین ملک فن لینڈ قرار، افغانستان کا نمبر سب سے آخر میں

دنیا کا خوش ترین ملک فن لینڈ قرار، افغانستان کا نمبر سب سے آخر میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کو شائع ہونے والی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق فن لینڈ لگاتار آٹھویں سال دنیا کے خوش ترین ملک کے طور پر پہلے نمبر پر ہے۔ یہ رپورٹ گیلپ، آکسفورڈ سینٹر فار ویل بیئنگ ریسرچ اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک کی شراکت سے تیار کی گئی ہے۔ محققین نے 2022 اور 2024 کے درمیان کی مدت کا تجزیہ کیا ہے۔

گزشتہ برس کی طرح اسکینڈینیوین ممالک ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ فن لینڈ کے بعد ڈنمارک، آئس لینڈ اور سویڈن کا نام ہے ۔ ناروے ساتویں نمبر پر ہے۔ ہالینڈ بھی ٹاپ فائیو میں واپس آگیا ہے۔ کوسٹاریکا 6 اور میکسیکو 10 نمبر پر ہے۔ کوسٹاریکا اور میکسیکو پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں آئے ہیں۔ جرمنی دو درجہ ترقی کرکے 22 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ ایک درجہ گر کر 24 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہ امریکہ کی اب تک کی بدترین درجہ بندی ہے۔

درجہ بندی میں 147 ممالک شامل تھے۔ افغانستان آخری نمبر پر آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن فن لینڈ کو 10 میں سے 7.736 کا اوسط سکور دیا گیا ہے۔ افغانستان میں اوسط سکور 1.364 رہا۔ محققین نے کئی اہم عوامل کی نشاندہی کی ہے جو افراد کی خوشی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان عوامل میں سماجی مدد، آمدنی، صحت کی آزادی اور بدعنوانی کی حد شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں