سوڈانی فوجی سربراہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات جمعہ کے روز مکہ میں ہوئی انہوں نے سوڈان کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اور باہم تبادلہ خیال کیا۔

دونوں کے درمیان برادر ملکوں کے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

اس ملاقات میں ایک معاہدے پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملک اس ملاقات میں طے پانے والے امور پر عمل کے جائزے کے لیے ایک رابطہ کونسل بنائیں گے ۔

خیال رہے اس سے قبل سوڈانی فوج نے باغی نیم فوجی دستوں سے دارالحکومت خرطوم کو مکمل خالی کرا لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں