نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ امریکہ یورپ سے اپنی افواج نہیں نکالے گا۔
انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ گرین لینڈ کے بحران کے بارے میں روٹے نے کہا کہ یہ ان چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے جن کا ہمیں سرد شمالی پانیوں کے علاقے میں سامنا ہے۔
روٹے کا یہ بیان 3 اور 4 اپریل کو نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اس اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلی بار شرکت کریں گے۔ بدھ کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے نیٹو کے رکن ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نےکہا یورپی ممالک اپنی مسلح افواج اور دفاعی صنعتوں کو مضبوط کریں۔
انہوں نے کہا امریکہ کی جانب سے خبردار کرنے کے بعد یورپ کو مستقبل میں اپنی سلامتی پر توجہ دینا ہوگی۔
روٹے نے وارسا میں ایک تقریر میں کہا ہے کہ مجھے بالکل واضح کرنے دیں کہ یہ وقت اکیلے کام کرنے کا نہیں ہے، نہ یورپ کے لیے اور نہ ہی شمالی امریکہ کے لیے۔ عالمی سلامتی کے چیلنجز ہم میں سے کسی کے لیے بھی اکیلے سامنا کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ ہیں۔
-
یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں موجودگی روس کے لیے خطرہ ہے: لاوروف
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے سعودی عرب کے دارالحکومت ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات بدقسمتی تھی: نیٹو سیکرٹری جنرل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان گرما گرم ملاقات ...
بين الاقوامى -
ہم یوکرین کو نیٹو اتحاد کے اندر نہیں دیکھ رہے : امریکی قومی سلامتی مشیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک ...
بين الاقوامى